خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ائر پورٹس کو رواں سال کی دوسری ششماہی میں فضائی ٹریفک بحال ہونے کی توقع

خلیج اردو: دبئی ایئر پورٹس کوسال کی دوسری ششماہی میں دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) کے لیے مضبوط نموکی توقع ہے جو پوری ششماہی کے دوران سفری پابندیوں سے اس کی اہم مارکیٹوں کے متاثرہونے کے باوجود1کروڑ 6لاکھ مسافروں کی ائر پورٹ پر آمدورفت کی وجہ سے ہے۔

ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، ڈی ایکس بی 2020 میں سالانہ ٹریفک کے لیے مسلسل ساتویں سال اپنا اعزاز برقرار رکھنے کے بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا ہے۔

بدھ کے روز دبئی ایئر پورٹس کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے آئندہ کےمصروف ترین عالمی مرکز کی حیثیت سے کسی بھی دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مقابلے میں تقریباًدوگنا مسافر آمدورفت کے ساتھ ڈی ایکس بی آگے رہا ہے۔

دبئی ایئر پورٹس کے سی ای او پال گرفتھس نے کہا کہ عالمی فضائی سفر کی مضبوط بحالی کی توقعات کے ساتھ ، ہم نے موسم گرماکی تعطیلات کے سفری رش کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے 15 ماہ کی کم سے کم سرگرمیوں کے بعد ٹرمینل 1اوراپنے 60 بین الاقوامی کیریئرز کے ہوم ٹرمینل کونکورس ڈی کو دوبارہ کھول کر دوسری ششماہی کا آغاز کیا تھا۔یہ ہمارے ہوم بیس کیریئر امارات اور فلائی دبئی کے روٹ نیٹ ورک کی مسلسل توسیع کے لیے ضروری تھا ، جس کا مشترکہ نیٹ ورک اس وقت 168 مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی جولائی میں رواں سال کے کچھ مصروف ترین ویک اینڈ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 اور دبئی ایئر شو 2021 جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس آگے منعقد ہونے جارہے ہیں مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے 2021 انتہائی امیدا افزا سال لگ رہا ہے۔ گریفتھس نے کہا کہ برطانیہ کا متحدہ عرب امارات کو "ایمبر لسٹ” میں شامل کرنے کا حالیہ فیصلہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے برصغیر انڈیا کے چار ممالک کے ساتھ ساتھ نائیجیریا اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں کا مشروط خاتمہ ایک اہم پیش رفت ہے جس سے ڈی ایک بی پر بین الاقوامی ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوگاجس سے سماجی اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے عالمی سطح پر ویکسینیشن پروگرام اور عالمی سطح پر وبا پر قابو پانے کی کامیاب کوششوں کی وجہ سے عالمی ہوائی سفر پر پابندیوں میں محفوظ طریقے سے نرمی تیزی سے جاری رہے گی۔

دوسری سہ ماہی میں ڈی ایکس بی کے مسافروں کا مجموعی حجم 49لاکھ جبکہ ششماہی کے اعدادوشمار گزشتہ سال کی نسبت 40.9 کمی کے ساتھ 1کروڑ6لاکھ رہے۔کووڈ19 کی وبا سے پہلے کے مقابلے میں ڈی ایکس بی اس وقت 70 فیصد ایئر لائنز کے لئے 94 فیصد ممالک میں 68 فیصد مقامات کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔

ڈی ایکس بی کا دوسری سہ ماہی میں مال برداری کا حجم5لاکھ71ہزار568 ٹن ریکارڈ کیا گیا جس سے دونوں سہ ماہی کا حجم 11لاکھ ٹن ہوگیا جو گزشتہ سال سے 27.7فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button