خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میونسپلٹی نے برطانیہ کا آر او ایس پی اے ایوارڈ جیت لیا

خلیج اردو: دبئی میونسپلٹی نے یو کے رائل سوسائٹی کے حادثات سے بچاؤ ایوارڈ (آر او ایس پی اے) کو جیت لیا ۔ میونسپلٹی کو یہ ” آر او ایس پی اے انسپائریشن ایوارڈ ” سال 2021 کی صحت اور تحفظ ٹیم ، مڈل ایسٹ کی کیٹگری میں دیا گیا ہے جس میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے منی کرائسز سیل ورکنگ گروپ سسٹم کی تشکیل کو سراہا گیا ہے –

یہ ایوارڈ ، دبئی میونسپلٹی کے اس عزم کو تقویت دینے کا باعث ہے جو وہ موجودہ عالمی وباء کے تناظر میں اپنے ادارہ جاتی یونٹس اور کام کرنے کے مختلف مقامات پر صحت و تحفظ کی اقدار و اصولوں پر عملدرآمد کیلئے رکھتی ہے –

اس اقدام میں دبئی میونسپلٹی کی نمایاں ادارہ جاتی کاوشوں کو اجاگر و مرکوز کیا گیا ہے اور امارت میں کووڈ 19 کی وباء کے دوران صحت و تحفظ کیلئے فوری ردعمل کی خاطر اسکے بانی کردار کا عکاس بھی ہے ۔ یہ کاوشیں بحالی کے عمل کو تیز کرنے اور دیگر حکومتی اداروں اور محکموں کے ساتھ مل کر دبئی میں تعاون و رابطوں کو انجام دینے کیلئے کی گئیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button