خلیجی خبریں

عیدالاضحی: جمعہ کے روز ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں ، سعودی عرب ہلال کمیٹی کی عوام سے گزارش

خلیج اردو: سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے سلطنت سعودی عرب کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 9 جولائی بروز جمعہ کو ذوالحجہ کے مہینے کے آغاز کے موقع پر ہلال دیکھنے کی کوشش کرے۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص کھلی آنکھوں سے یا دوربینوں کے ذریعہ چاند کو دیکھ لیتا ہے ، اس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قریبی عدالت کو آگاہ کریں اور اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔

عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن ابراہیم الجاران کے مطابق ، عید الاضحی کا پہلا دن رواں سال 20 جولائی کو پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ، ماہ ذی الحجہ کا چاند ہفتہ 10 جولائی کو صبح 5 بجکر 5 منٹ پر پیدا ہوگا اور یہ غروب آفتاب کے بعد تقریبا 34 منٹ تک افق پر رہے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اتوار ، 11 جولائی ماہ ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا ، پیر ، 19 جولائی کو عرفہ کا دن اور منگل ، 20 جولائی کو عید الاضحی کا پہلا دن ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button