خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020: دبئی پولیس نے 14,000 درہم سے زیادہ کی نقدی سے بھرا پرس برآمد کرلیا

خلیج اردو: ایک پرس جس میں 14,000 درہم سے زیادہ نقدی تھی وہ ان 5,891 آئٹمز میں سے ایک تھی جو اکتوبر کے ابتدائی مہینے کے دوران ایکسپو 2020 میں دبئی پولیس نے برآمد کی اور ان کے مالکان کو لوٹا دی تھی۔

باقی گمشدہ اشیاء میں پرس، بٹوے، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کریڈٹ کارڈ، کپڑے، دستاویزات اور الیکٹرانکس شامل ہیں جو میگا ایونٹ میں لوگوں سے رہ گئے یا بھول گئے تھے۔

دبئی پولیس کی مجرمانہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال سالم الجلاف نے کہا کہ فورس کے لوسٹ اینڈ فاونڈ ڈویژن نے مالز، ہوائی اڈوں، ٹرانسپورٹ پارکس، تفریحی مراکز اورعوامی مقامات میں مالکان کی طرف سے چھوڑی گئی بہت سی گمشدہ اشیاء کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ .

عالمی نمائش میں تعاون کے لیے پولیس کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ڈویژن نے میگا ایونٹ میں مختلف مقامات پر ایسی اشیاء کے لیے ایک سمارٹ سروس کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے 22 کسٹمر سروس پوائنٹس کو تعینات کیا ہے جو گمشدہ اور ملی اشیاء کو حاصل کرنے اور واپس کرنے کے لیے وقف ہیں۔
آئی ڈی، بیجز یا موبائل فون جیسی اشیاء کو ان سروس پوائنٹس پر اس وقت تک محفوظ رکھا جائے گا جب تک کہ ان کے مالکان انہیں لینے نہیں آتے۔ نامعلوم افراد کی اشیاء جیسے کپڑے اور قیمتی اشیاء کو رجسٹر کیا جائے گا اور مالک کے ملنے تک محفوظ کر لیا جائے گا۔

ایکسپو 2020 کے زائرین گمشدہ اشیاء کی اطلاع دینے اور گمشدہ آئٹم کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دبئی پولیس ایپ یا سمارٹ پولیس اسٹیشنز (SPS) کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کرنل الجلاف نے کہا کہ زیادہ تر زائرین کو اس وقت تک احساس نہیں ہوتا جب تک ان سے رابطہ نہیں کیا جاتا اور اپنا سامان جمع کرنے کو نہیں کہا جاتا۔ پولیس زائرین کو ایکسپو کے مقام پر اپنی گمشدہ اشیاء لینے یا ان کی دہلیز پر اشیاء پہنچانے کی درخواست کرنے کا اختیار بھی پیش کرتی ہے۔

لوسٹ اینڈ فاونڈ ڈویژن 1980 میں ‘دبئی میں کچھ بھی نہیں کھویا’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button