خلیجی خبریں

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی تیسرے روز بھی جاری

خلیج اردو: اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان مسلسل تیسرے روز لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پینتیس فلسطینی اور پانچ اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل نے بدھ کی صبح بھی غزہ پر سیکڑوں فضائی حملے کیے جب کہ حماس کی جانب سے بھی تل ابیب اور بیرشیبا پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیل اور غزہ کی کچھ تصویری جھلکیوں میں جگہ جگہ تباہی نظر آ رہی ہے۔ کئی عمارتوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ متعدد ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button