خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں چار دن کی چھٹی قریب آرہی ہے: ڈالئے ان سرگرمیوں پر اک نظر، جنکی آپ ان چھٹیوں میں منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

خلیج اردو: دبئی میں کھلنے والا ، پرکشش جھولا دنیا کا سب سے بڑا مشاہداتی پہیہ(آبزرویشنل وہیل) ہے – عین دبئی۔ دبئی مرینا کے بلیو واٹرز آئی لینڈ میں واقع، جھولا ہر روز دوپہر 12 بجے سے کام شروع کرتا ہے، ٹکٹ کی قیمتیں 130درہم فی شخص سے شروع ہوتی ہیں۔

عین دبئی کی ڈاریکشن – https://goo.gl/maps/xT5QNhqMdK5GQMRJ7

شارجہ میں نیا پارک

اس سال مارچ میں شارجہ میں دو نئے پارکس کھولے جانے کے بعد ایک اور فیملی فرینڈلی مقام میویلا، شارجہ میں اکتوبر میں النوف 2 کے علاقے میں کھولا گیا، جو 71,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 3,000 پھول اور 950 درخت اگائے گئے ہیں۔

النوف کے علاقے کی سمت – https://goo.gl/maps/88dTwRPP7pbayFXe9

گلوبل ولیج

گلوبل ولیج بھی آج اپنے 26 ویں سیزن کے لیے کئی نئے اپ گریڈز بشمول ایک نیا عراق پویلین، پیٹر ریبٹ ایڈونچر زون، فائر فاؤنٹین شو اور واٹر اسٹنٹ شو کے ساتھ کھل رہا ہے ۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے سے آپ کو 25 فیصد ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے، ٹکٹوں کی قیمت 15درہم ہے لیکن اگر آپ گیٹ پر ٹکٹ خریدتے ہیں، تو آپ کو فی شخص 20 درہم ادا کرنا ہوں گے۔

گلوبل ولیج کی سمت – https://g.page/globalvillageuae?shareb0d4bbb5-fa03-4a11-82bf-44b8d56bf05f

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button