خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

12ویں ورلڈ چیمبرز کانگریس اٗئندہ ماہ دبئی میں ہوگی

خلیج اردو: 12ویں ورلڈ چیمبرز کانگریس(12 ڈبلیو سی سی) دبئی میں جلد منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک،معروف کاروباری اداروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندہ80 سے زیادہ رہنما شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی)، اس کی ورلڈ چیمبرز فیڈریشن اور دبئی چیمبر کے اشتراک سے12 ڈبلیو سی سی 23 سے25 نومبر تک مدینۃ جمیرا میں ہوگی۔ کانگریس سے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی، اور ٹیلی ورکنگ ایپلی کیشنز کے وزیر مملکت اور دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے چیئر عمر بن سلطان العلماء، آئی سی سی ورلڈ چیمبرز فیڈریشن کے سربراہ اور دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او حمد بوعميم، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جان ڈبلیو ایچ ڈینٹن اے او، ورڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انابیل گونزالیز،انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن، وسکونسن سکول آف بزنس کے ایگزیکٹو ایجوکیشن انسٹرکٹر اور کوچ ایڈم جے بوک اور دیگر خطاب کریں گے۔ چیمبر کے کئی رہنما کانگریس کے دوران مندوبین سے خطاب کریں گے جن چیف ایگزیکٹو، لندن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رچرڈ برج ، سی ای او، یورو چیمبر بب بٹرز، ماسکو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر آرٹم دیلوچ،سیکرٹری جنرل اسپین چیمبر اڈولفو ڈیاز-امبرونا،لاگو س چیمبر کے صدر توکی مابوگونجی اور دیگر شامل ہیں۔ ماہرین مقررین کے ایک روسٹر میں شامل ہوں گے جو کانگریس کے تین دنوں میں شرکت کرتے ہوئے 44 سے زائد سیشنز میں حصہ لیں گے اور کلیدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button