خلیجی خبریں

ایکسپو 2030 کی میزبانی، سعودی عرب نے تشہیری مہم شروع کر دی

خلیج اردو: سعودی عرب نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق تشہیری مہم شروع کی ہے۔
ریاض رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چئیرمین فہد الرشید نےایکسپو دبئی 2020 میں سعودی پویلین کی اختتامی تقریب کے دوران کہا کہ سعودی پویلین نے متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 29 اکتوبر2021 کواعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی کے لیے باقاعدہ درخواست دی ہے۔

ریاض رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چئیر مین نے بتایا کہ ’دبئی ایکسپو کے دوران لاکھوں وزیٹرزکوسعودی پویلین میں مملکت کی ترقیاتی سکیموں سے متعارف کرایا گیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ ریاض عالمی شہر بننے کا سفر شروع کررہا ہے۔ اس کے لیے تمام توانائیاں بروئے کارلائی جائیں گی۔ ریاض شہر نئے منصوبوں کے ساتھ ایکسپو2030 کی میزبانی کےموقع پر پوری سج دھج کا مظاہرہ کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ’ ریاض دنیا کا بڑا بپلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کر رہا ہے، شجر کاری کا بڑا منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہےـ ریاض اوپن آرٹ گیلری میں تبدیل ہو جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ایکسپودبئی میں سعودی پویلین میں لاکھوں وزیٹرزکی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر کے لوگ مملکت، اس کی ثقافت اورعظیم ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد کی قیادت میں تبدیلی کا سفر طے کر رہی ہے۔ ریاض رائل کمیشن دارلحکومت میں تبدیلی کی مشن کی ذمہ دار ہے اور یہی ریاض کو ایکسپو کی میزبانی مہم کی سربراہی کر رہی ہے‘۔

یاد رہےکہ ایکسپو 2030 کی میزبانی کی دوڑ میں پانچ ممالک سعودی عرب، جنوبی کوریا، اٹلی، یوکرین اور روس شامل ہیں۔

ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین کی اختتامی تقریب لاکھوں وزٹرز کو مملکت کی قدیم تاریخ، اس کی ثقافتی رنگارنگی اور جغرافیائی تنوع سے متعارف کرانے کا ذریعہ بنی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button