خلیجی خبریں

عمان میں سمندری طوفان،چھ افراد ہلاک

خلیج اردو: سلطنت عمان میں سمدنری طوفان کے باعث چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی پولیس نے ملکی سرکاری خبر رساں ایجنسی ONA کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ تیس دسمبر کو آنے والے سمندری طوفان کی شدت بدھ کے روز تک جاری رہے گی ۔

اس طوفان کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو خطرناک مقامات اور وادیوں سے دور رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

خلیج عمان میں چار اکتوبر کو بھی سمندری طوفان آیا تھا جس میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button