خلیجی خبریں

مصر میں 26 ہزار سال قدیم ’’پنیر‘‘ کے ٹکڑے دریافت

خلیج اردو: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ماہرین آثار قدیمہ نے نوادراتِ سقرہ کے قبرستان میں کھدائی کے دوران 26 ہزار سال قدیم پنیر کے ٹکڑے دریافت کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ پنیر کے یہ ٹکڑے 664-525 قبل مسیح کے درمیان کے ہیں۔

رپورٹ میں مصری نوادرات کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آثار قدیمہ کی ایک ٹیم کو مٹی کے کئی برتن ملے ہیں جن میں پنیر کو ڈیموٹک رسم الخط سے سجایا گیا ہے، یہ ایک قدیم مصری تحریری شکل ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے نوادراتِ سقرہ کے قبرستان میں کھدائی کے دوران اس کے علاوہ اور بھی کنٹینرز دریافت کیے ہیں جو جلد ہی کھولے جائیں گے۔

اس سے قبل اسی مقام پر کھدائی کے دوران سقرہ کے مقبرے سے 100 سے زیادہ سرکوفگی (sarcophagi)دریافت کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button