خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر 8،500 افغانوں میں سے حاملہ اور زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات 8،500 افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ افغانستان میں بین الاقوامی انخلاء کے آپریشن کے نتیجے میں باہر نکلے ہیں۔

یہ اعداد و شمار جمعرات کو ابوظہبی میں وزارت خارجہ اور تعاون کی ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ میں سامنے آئے۔

ابو ظہبی کے ایمریٹس ہیومینیٹیرین سٹی میں ان افراد کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریبا 30 فیصد بچے ، 30 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین ہیں۔

اعلی معیار کی رہائش ، صفائی ستھرائی ، خوراک اور صحت کی سہولیات متحدہ عرب امارات کی متعدد اداروں کی ٹیمیں فراہم کر رہی ہیں۔

کچھ خواتین نےبچوں کو جنم دیا ہے ، جبکہ بہت سے لوگوں کو طبی علاج کی ضرورت ہے۔ کچھ افراد کا اسپتالوں میں ٹوٹے ہوئے اعضاء کا علاج کیا گیا ہے ، جبکہ دیگر کا کوویڈ 19 ٹسٹ کا مثبت نتیجہ آیا ہے اور ماہرین کی دیکھ بھال حاصل کر رہے ہیں۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ کیسز تھے جہاں ہمیں ان کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔”

8،500 افراد کی عارضی طور پر یہاں میزبانی کی جا رہی ہے تاہم یہ افراد دوسرے ممالک ، خاص طور پر امریکہ کا سفر کریں گے۔

متحدہ عرب امارات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان میں انخلا کی عالمی کوششوں کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز بن چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8،500 افغانیوں کے علاوہ ، متحدہ عرب امارات نے اگست کے شروع میں بحران شروع ہونے کے بعد سے 36،500 سے زیادہ لوگوں کو نکالنے میں بھی مدد کی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ انخلاء کی کوششیں صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں ہیں۔ لیکن متحدہ عرب امارات کسی بھی درخواست پر غور کرے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ زمین پر سکیورٹی حالات تشویش کا باعث ہیں۔

حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے آپریشن ماہ کے آغاز میں شروع کیا تھا لیکن 21 اگست کو باقاعدہ شروع ہوا۔

ابوظہبی کو توقع ہے کہ آپریشن 31 اگست تک ختم ہو جائے گا ، جو کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے ایئر لفٹ کے ختم ہونے کی آخری تاریخ بھی ہے۔

وزارت نے جمعرات کو کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں ایک ٹرانزٹ ہب اور پروسیسنگ سینٹر قائم کیا ہے جہاں سے افغانستان سے آنے والے مسافر امریکہ یا تیسرے ملک جانے سے پہلے صحت اور سیکورٹی کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔

نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون کے تحت ، متحدہ عرب امارات امریکی سفارت خانے کی ٹیم بشمول قونصلر اور کسٹمز اور بارڈر افسران ، چوبیس گھنٹے مسافروں پر کارروائی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے بین الاقوامی سیکورٹی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر سلیم الزابی نے کہا ، "متحدہ عرب امارات کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتا ہے تاکہ افغان عوام کے مفادات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو بھی انسانی بنیادوں پر افغانستان سے نکالا جا سکے۔”

"ہم اس سلسلے میں انتھک محنت کرتے رہیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب محفوظ ، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہ سکیں۔”

ملک میں طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں غیر ملکیوں اور افغانیوں کے انخلاء کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button