خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں’رادھے‘ کے ٹکٹ کی بکنگ کا آغاز

خلیج اردو: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’رادھے‘ کے ٹکٹ بک کرنے کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے سنیما میں سلمان خان کی فلم دیکھنے کے لئے ٹکٹس کی بکنگ 2 دن قبل سے شروع ہوگئی ہے۔فلم 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔گزشتہ پیر کو فلم کا گانا ریلیزکیا گیا تھا جسے 24 گھنٹے کےدوران ہی 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔جبکہ اس سے قبل فلم کے ٹریلر کو بھی کروڑوں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ فلم ’رادھے‘ میں اداکار جیکی شروف، رندیپ ہودا اور اداکارہ دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button