خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں منعقدہ ایکسپو کیلئے سعودی عرب نے اپنے پویلین کو حتمی شکل دیدی

خلیج اردو: دبئی میں ہونیوالے ایکسپو کیلئے سعودی عرب نے اپنے قومی پویلین کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مملکت آئندہ عالمی نمائش "ایکسپو 2020 دبئی” میں شرکت کرے گی اور پویلین میں سعودی عرب کو دریافت کرنے کے لئے ایک تخلیقی سفر شامل ہوگا۔

نمائش میں سعودی عرب کے ماضی اور حال کے بارے میں جان کاری اور مستقبل کے لئے اس کے پرجوش وژن کے بارے میں ایک بھرپور تخلیقی مواد کے ذریعے معلومات کا حصول ممکن بنایا جائےگا، جس سے مملکت کی ثقافتی فراوانی کی عکاسی ، اس کے ورثے ، فطرت اور متنوع معاشرے کے خصوصیات اور سعودی وژن 2030 کی چھتری کے تحت معیشت ، جدت اور پائیدار ترقی کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

ایکسپو 2020 دبئی اس سال 2021 اکتوبر میں شروع ہونے والی ہے اور اگلے سال 2022 کے مارچ تک جاری رہے گی۔ اس سال نمائش کے لیے "کنیکٹنگ مائنڈز … میکنگ دی فیوچر” کا عنوان مختص کیا گیا ہے اس میں 190 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button