خلیجی خبریں

سعودی عرب: رمضان کے آخری عشرے میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ اداکی جائے گی

خلیج اردو: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا اور اس نصف گھنٹے میں ہی تینوں نمازیں ادا کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب مسجدالحرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھونے انتظام کیا گیا ہے اور مسجد کے اندر اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو عالمی وبا کورونا کے پیش نظرنماز یا عمرہ کے لیے مسجد الحرام میں نہ لانے کی ہدایت جاری کی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button