خلیجی خبریں

غلاف کعبہ کو واپس لٹکانے اور اسے شاذروان سے باندھنے کا عمل مکمل

خلیج اردو: صدارت عامہ برائےامور حرمین شریفین کے غلاف کعبہ شریف کی نمائندہ ایجنسی نے حج کے دوران احتیاطی تدابیر کےتحت سطح زمین سے اٹھائے گئے غلاف کعبہ کوواپس اپنی اصل حالت میں پھیلا دیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ غلاف کعبہ کو شاذروان کے ساتھ بھی باندھ دیا گیا ہے۔

شاذروان خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنائی ایک حلقہ نما دیوار ہے۔

غلاف کعبہ کو واپس نیچے تک لٹکانے اور شاذروان کے ساتھ باندھنے کا عمل صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔

اس موقعے پرغلاف کعبہ کمپلیکس کے سیکرٹری اور مسجد حرام میں معیار اور پلاننگ کے مشیر عبدالحمید بن سعید المالکی نے بتایا کہ غلاف کعبہ کو اس کے مقام تک واپس لانے کا کام پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی ٹیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ حج سیزن 1442ھ کے دوران غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا تھا تاکہ حج کے موقعے پر غلاف کو کسی قسم کی آلائش سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button