خلیجی خبریں

امریکی بحریہ نے 8 دن سے سمندر میں پھنسے ایرانی ملاحوں کو بچا لیا

خلیج اردو: امریکی بحریہ نے دو ایرانی ملاحوں کوبچا لیا ہے جو 8 دن سے خلیج عمان کے پانیوں میں ماہی گیروں کی کشتی میں پھنسے ہوئے تھے

امریکی بحریہ نے دو ایرانی ملاحوں کوبچا لیا ہے جو 8 دن سے خلیج عمان کے پانیوں میں ماہی گیروں کی کشتی میں پھنسے ہوئے تھے۔

امریکی بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایک بحری جہاز نے خلیج عمان میں آٹھ دن تک بہہ جانے کے بعد ماہی گیری کے جہازپر سواردو ایرانیوں کو بچالیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشکل حالات کے باجود ان افراد کی صحت بہتر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا مال بردارجہاز چارلس ڈریوان ایرانی میرینر کی پریشانی کی کال کے 6 گھنٹے کے بعد خوراک، پانی اور طبی سامان کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔ ان دونوں افراد کو دارالحکومت مسقط کے قریب عمانی کوسٹ گارڈ کے جہاز پر لے جایا گیا۔

ترجمان کے مطابق عمان کی حکومت نے ہمیں ایرانی ملاحوں کوان کے وطن میں واپس منتقلی میں مدد دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، عرب ممالک ایران کے درمیان اس وقت خطے میں کشیدگی پائی جارہی ہے اور امریکا نے حال ہی میں ایران پر خطے میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات بھی عائد کیے تھے جسے ایران نے مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button