خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کیا متحدہ عرب امارات سے عمان اور سعودی عرب سفر کی اجازت ہے

عمان اور سعودی حکومت نے تمام داخلی راستوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات سے عمان اور سعودی عرب روڈ کے ذریعے سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار واضح کیا گیا ہے مگر عمان اور سعودی حکومت نے تمام داخلی راستوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے سلطنت عمان میں صرف اسی صورت سفر کیا جاسکتا ہے جب پہلے حکام کے نام خط لکھا جائے جس میں آنے کا مقصد اور رہائش کی جگہ کا تعین کیا ہوا ہو ۔ سلطنت عمان نے کویڈ 19 کے سبب تمام داخلی راستے بند کردیئے ہیں کیونکہ عمان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

عمان نے پہلی بار مارچ میں تمام ویزٹ ویزوں کی اجراء کو ملتوی کردیا تھا جبکہ جولائی میں بھی اس حکم میں ردوبدل نہیں کیا گیا ۔ لہذا جو افراد روڈ کے ذریعے عمان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے فیصلے کو تبدیل کریں کیونکہ عمان میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

سعودی عرب حکومت نے بھی تمام داخلی راستوں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور تازہ صورتحال کے مطابق سعودی عرب میں کسی کو روڈ سے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ سعودی حکام کے مطابق جب کویڈ 19 کی وبائی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا تو سعودی حکومت یہ پابندی ختم کردیگی ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button