خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یواے ای کی پاکستان، بھارت سمیت 14ممالک کی پروازوں پر پابندی میں 21جولائی تک توسیع

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے بھارت اور پاکستان سمیت 14 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی کی مُدت میں21 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

چند روز قبل پہلے حکام نے پاکستانی مسافروں کے امارات واپسی پر عائد پابندی کی مُدت میں 7 جولائی تک توسیع کی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ اب عید الاضحی سے پہلے امارات واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اور یہ امکان بھی ہے کہ 21 جولائی کے بعد پابندی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔

اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارت اور 13 دیگر ممالک پاکستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگینڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور ساؤتھ افریقہ سے مسافر پروازوں کی یو اے ای آمد پر عائد پابندی کی مُدت 21 جولائی کی رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button