خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 31 دسمبر سے پہلے روانہ ہونا چاہئے: آئی سی اے

خلیج اردو: فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈنٹی اینڈ سٹیزنشپ (آئی سی اے) نے آج ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیئے گئے اضافی مدت سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔

اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ، اتھارٹی نے کہا کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام جرمانے اور دیگر انتظامی پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ صرف یکم مارچ سے پہلے ہونے والی خلاف ورزیوں پر ہی لاگو ہے اور استثنیٰ کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

رہائشی ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 31 دسمبر سے پہلے روانگی کی تاریخ کے ساتھ ہوائی ٹکٹ بک کرنا چاہئے اور روانگی کے وقت سے چار گھنٹے قبل ٹکٹ اور پاسپورٹ کے ساتھ ہوائی اڈے پر پہنچنا چاہئے۔

یکم مارچ سے قبل ویزا حاصل کرنے والے وہ لوگ جن کے ویزا ختم ہیں ، اور ابوظہبی ، شارجہ اور راس الخیمہ ہوائی اڈوں سے سفر کرتے ہیں ،وہ افراد معافی پروگرام کا فائدہ اٹھانے کے لئے روانگی کے وقت سے کم از کم چھ گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں۔ دبئی اور المکتوم ہوائی اڈوں کے ذریعے سفر کرنے والوں کو روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے پہلے دبئی سول ایوی ایون سیکیورٹی سینٹر میں اطلاع دینا ہوگی۔

اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے وہ افراد جو اپنی سپانسر شپ کے تحت فیملی رکھتے ہیں، ان افراد کو بھی اپنے زیرکفالت افراد کے ساتھ روانہ ہونا چاہئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button