خلیجی خبریں

امریکی فوج کا عراق شام سرحد پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملہ، 4 افراد ہلاک

خلیج اردو: امریکی فوج نے عراق شام سرحد پر ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے بھی عراق شام سرحد پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ڈرون حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف کارروائی کا حکم صدر جوبائیڈن نے دیا اور فضائی حملوں میں ملیشیا کے اسلحہ ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے تاہم ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے پر صدر بائیڈن نے مزید کارروائی کا کہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button