پاکستانی خبریںعالمی خبریں

امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا، عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ،کہا قوم نے امپورٹڈ حکومت کی غیر ملکی آقائوں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیس تیس روپے فی لیٹر اضافے سے قوم نے امپورٹڈ حکومت کی غیر ملکی آقائوں کی تابعداری کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے ،،تیس روپے فی لٹر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

مسٹر خان کا کہنا تھا کہ نااہل اور بے حس حکومت نے روس سے 30 فیصد سستے تیل کے حوالے سے ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا ۔ اس کے برعکس امریکہ کے اسٹریٹجک اتحادی بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔

 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب ہماری قوم کو ان بدمعاشوں کی وجہ سے مہنگائی کی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button