پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا دیا ووٹ کا حق واپس لے لیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : اورسیز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ‏ترمیمی بل منظور۔۔۔ سابق حکومت کی ای وی ایم اوراوورسیزووٹنگ کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم ختم کرکے سمندر پارپاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ا‏سپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل ‏منظورکرلیا گیا۔ جس کےبعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏اوراورسیزووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم ہوگئیں ۔ سمندرپارپاکستانیوں سے ووٹ کا حق بھی واپس لے لیا گیا ۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنےایوان کوبتایا کہ قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، سابق حکومت نے ‏ انتخابی اصلاحات کے نام پرمتنازعہ ترامیم پیش کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بعض علاقوں میں قابل استعمال ہی نہیں ، ملک اور عوام کے مفاد میں بہتر ‏قانون سازی ہونی چاہیے۔ غوث بخش مہر ‏نے کہا کہ پورے ملک میں نہیں تو کچھ جگہوں پر ای وی ایم استعمال کرنا چاہیے۔

الیکشن ایکٹ کے ترمیمی بلز کی منظوری سے سمندر پارپاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔ نیب ترمیمی بل کے تحت چوبیس گھنٹے میں ملزم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔ریمانڈ 90 کے بجائے 14 دن کا ہوگا۔۔گرفتاری سے پہلے ٹھوس شواہد دینا ہونگے۔مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے۔۔کسی بھی ریگولیٹری ادارے کے فیصلوں پر بھی نیب کاروائی نہیں کر سکے گا۔

بل میں چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ پر ڈپٹی چیئرمین قائم مقام سربراہ ہوں گے۔۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائےگا۔پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی۔ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورت کا عمل 40 روز میں مکمل ہوگا۔

احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے متعلق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہوگی۔احتساب عدالتیں کرپشن کیسز کا فیصلہ ایک سال میں کریں گی۔۔کسی کے خلاف کیس جھوٹا ثابت ہونے پر ذمہ دار شخص کو 5 سال تک قید کی سزا ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button