پاکستانی خبریں

حکم کا انتظار نہ کریں، سیلاب متائثرین تک پہنچیں اور اپنے بھائی بہن کی حفاظت اور بحالی کو یقینی بنائیں، آرمی چیف کا بلوچستان کے مختلف سیلاب متائثرہ اضلاع کا دورہ

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

راولپنڈی : فرض کو موت کا خوف نہیں اور غازیوں قافلہ رکتا نہیں ۔ ایک گرا تو دوسرے نے لبیک کہا۔ علم بلند رہے ہمیشہ سیلاب میں گری قوم کو سنبھالا دینے اور مصیبت زادی شہریوں کی ہر ممکن مدد کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فرنٹ لائن پر آگئے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ۔سیلاب سے متائثرہ علاقوں کا خصوصی دورہ کیا اور سیلاب متائثرین کیلئے امدادی آپریشنز کا جائزہ لیا۔۔۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ اور بہبود اولین ترجیح ہے۔جب تک سیلاب سے متائثرہ ہر شخص کی بحالی نہ ہو۔۔چین سے نہیں بیٹھیں گے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں گوٹھ صدوری، تحصیل لاکھڑا، ضلع لسبیلہ پہنچے، سیلاب متاثرین سے ملے، مصافحہ کیا، فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے ، تمام انتظامات کا جائزہ لیا، یقینی بنایا کہ متاثرہ افراد کو طبی سہولیات، کھانا فراہم کیا جا رہا ہے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت میں گھرے افراد کو خدمات کی فراہمی کی کاوشوں کو سراہا۔آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچاؤ، امداد، بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے بھی بھرپور مدد کی ہدایت کردی

 

اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہیں ۔۔ہر اک تک پہنچنے، بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، چاہے کتنی ہی محنت درکار ہو۔ عوام کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد، بحالی کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button