عالمی خبریں

افغانستان میں سیلاب کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے افراد کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو وائرل

خلیج اردو: حکومت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امارت اسلامیہ کی سکیورٹی فورسز سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے اور انہیں نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبوں لغمان اور ننگرہار میں بھی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 321 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button