پاکستانی خبریں

سیلاب متائثرین کی مدد کیلئے متحدہ عرب امارات سے 37 واں امدادی جہاز پاکستان پہنچ گیا

خلیج اردو

اسلام آباد : سیلاب کی مشکل صورت حال میں متحدہ عرب امارات پاکستان کی مدد میں ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہے۔ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اب تک 37 امدادی طیارے پاکستان پہنچائے ہیں۔

 

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اماراتی امدادی جہاز 2,750 ٹن خوراک، طبی اور امدادی اشیاء کے 18 سے زائد کنٹینرز لے کر کراچی کی پورٹ قاسم پر پہنچا تاکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تقریباً 140,000 پاکستانی خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ نے امداد کی تفصیلات جاری کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک، 3 عالمی تنظیموں سے 82 امدادی طیارے پہنچے۔متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ 37 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی، لاہور پہنچے۔ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 12 طیارے امداد کراچی اور راولپنڈی بھیجی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 امدادی طیارے سکھر، کراچی راولپنڈی بھیجے۔چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے۔

 

ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 6، عالمی ادارہ خوراک نے 3 امدادی طیارے بھیجے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button