متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سول ڈیفنس کل فیلڈ مشق کرے گا، عوام سے دور رہنے کی اپیل، مشق کی تصاویر نہ لینے کی ہدایت

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو العین میں عملی مشق کا اہتمام کرے گی۔ اس حوالے سے حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ عوام ڈرل کی تصاویر نہ لیں۔

 

اتھارٹی کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے تعاون سے منعقد کی جانے والی مشق کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی جوابی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں سول ڈیفنس نے کہا کہ یہ مشق منگل کو العین شہر کے علاقے مبزارہ الخدرہ میں منعقد کی جائے گی۔ عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مشق کی جگہ سے دور رہیں اور ڈرل کی کی جگہ سے دور رہیں اور فلمانے سے گریز کریں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button