پاکستانی خبریںعالمی خبریں

عمران خان نے سوشل میڈیا سپورٹرز کو فرنٹ لائن سپاہی قرار دے دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنے والوں کو فرنٹ لائن واریئرز قرار دے دیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے شوشل میڈیا سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سےسماجی میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔

مسٹر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری وجمہوریت کی ہماری اس تحریک کوآگےبڑھاتےرہئے۔سوشل میڈیا کے سپورٹرز ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف مارچ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس سے مراد وہ احتجاج ہے جس کی کال عمران خان نے اپنے سپورٹرز کو دی ہے۔

ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نے اپنے کارکنان کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا۔ مسٹر خان نے کہا کہ جب میں کال دوں گا تو آپ نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا ہے۔

گزشتہ روز اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی 26 اپریل کو الیکشن کمشن کے تمام دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی۔

عمران خان پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگا کر ان سے استعفی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

69 سالہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزارت اعظمی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ تاہم وہ عوام میں یہ بیانیہ بنا چکے ہیں کہ مقامی سہولت کاروں کی مدد سے امریکہ نے ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کی ہے۔

مسٹر خان اس بیرونی ’’ سازش‘‘ کے خلاف مختلف ریلیاں ااور جلسے کر چکا ہے جس میں وہ ملک کی عدلیہ اور مقتدر حلقوں سمیت موجود حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

دوسری طرف ملک کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے کسی بیرونی سازش کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسٹر خان کی حکومت گرانے میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button