خلیجی خبریںعالمی خبریں

جعلی خط کی کاپی : پاکستان میں واٹس اپ صحافت پر سنیئر صحافیوں کو سبکی کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان میں سنیئر صحافی اس وقت سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔ ان کی رپورٹنگ پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے۔ صارفین ان پر غیر ذمہ داران رویے اور غیر مصدقہ خبریں پھلانے کی وجہ سے طنز کررہے ہیں۔

اس کا آغاز ایک جعلی خط کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے ہوا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ناقدین میں شمار ہونے والے صحافیوں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزام لگایا کہ انہوں نے سابقہ پاکستان سفیر اسد مجید کی اس وجہ سے سرزنش کی ہے کہ وہ بائیڈن اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ قائم نہیں کر پارہے تھے۔

اس مبینہ خط میں شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ اس وقت امریکہ میں پاکستانی سفیر سے کہہ رہے ہیں کہ آپ عمران خان کا بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کرنے میں کیوں ناکام ہورہے ہیں۔

مذکورہ جعلی خط کو ٹویٹ کرنے کے بعد ایک ہی فارمیٹ میں کیے گئے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ تاہم ان ٹویٹ کے سکرین شارٹ اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے ہیں۔

سیاست ڈاٹ پے کے کے مطابق مذکورہ خط کو دفتر خارجہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں جعلی قرار دیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس جعلی خط کو حکمران جماعت کے واٹس اپ گروپ میں دیئے گئے پیغام کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایک واٹس اپ گروپ کے احکامات پر چل رہے ہوں تو ایسے واقعات معمول بن جاتے ہیں۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button