پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات ، بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمیشہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے آئے ہیں بلکہ ان کیلیے ہمیشہ آسانیاں پیدا کرتے آئے ہیں۔

پاکستانیوں کیلیے بیرون ممالک میں کرونا وائرس کے دوران سفارتخانوں کی جانب سے خصوصی اقدامات ہوں یا ان کے مسائل کے حل کیلیے مختلف تقاریب ، وزیر اعظم عمران خان نے ان پاکستانیوں کیلیے سہولیات کی فراہمئ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے۔

ابھی وزیر اعظم خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف رییونیو ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان بذریعہ بین الاقوامی ایکسچینج کمپنیوں ، منی ٹرانسفر کمپنیوں اور منی سروسز ، بھیجی جانے والی رقوم اب انکم ٹیکس سے مثتثنی قرار دیئے گئے ہیں۔

ایک اعلامیہ میں ابوظبہی میں پاکستان کے سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ ان پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ قونصلر خدمات فراہم کرنے کیلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button