پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں اورسیز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری : بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے ای وی ایم پر کام شروع

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ نے اورسیز کے جائیداد کے معاملات اور دیگر تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اجازت دی گئی کہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان معاملات پر کام تیز کرنے کیلئے ان عدالتوں کی منظوری دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریک انصاف کے منشور میں موجود تھا کہ ہم اورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑھ چڑھ کر اقدامات کریں جس کی روشنی میں اب یہ عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔

وزارت قانون کو اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان عدالتوں میں قلیل وقت میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات میں ای وی ایم اور اورسیز ووٹنگ کو ممکن بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کمیشن کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ای وی ایم آئی ووٹنگ پراجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ای وی ایمز کی خریداری کےلئے پلان مرتب کررہا ہے۔

پہلے مرحلہ میں پائلٹ ٹیسٹنگ کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائینگی۔ای وی ایمز کی خریداری کےلئے اظہار دلچسپی اور آر ایف پیز پر کام جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایمز کی خریداری کےلئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔ پیپرا رولز کےتحت ای وی ایمز کی خریداری کےلئے مقامی یا بین الاقوامی فرم سے خریداری ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button