پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پی آئی اے نے کاشغر کیلئے خصوصی کارگو پروازوں کا آغاز کردیا

خلیج اردو: پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر کے لیے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کردیا۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائیر لائن ہے جو کاشغر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کاشغر کے لیے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور 31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لیے ائیر بس طیارے استعمال کیے جارہے ہیں، ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہوگی جب کہ پی آئی اے کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button