پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں 4 گھنٹے تک بند رہنے کے بعد سوشل میڈیا بحال کردیا گیا۔

خلیج اردو: حکومت پاکستان نے 11 سے 3 بجے تک ملک میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگائی اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی گئیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 3 بجے کے بعد دوبارہ کھولی گئیں۔

حکومت کو نمازجمعہ کے بعد ٹی ایل پی کے کارکنوں کے احتجاج کا خدشہ تھا، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے، اور پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو بلاک رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button