پاکستانی خبریں

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر۔

خلیج اردو: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (پاک فضائیہ) تعینات کر دیا گیا ہے-

ترجمان پاک فضائیہ کیجانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کیمطابق ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) بھی تعینات رہے۔

ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ واراسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کیمطابق آپ سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجنٹ کمانڈر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ستارہ امتیاز (ملٹری) کااعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button