پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آبادی میں بے ہنگم اضافہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن سکتا ہے ، صدر ڈاکٹر علوی

خلیج اردو
اسلام آباد : صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں تیزی سے اضافے سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک وسیع البنیاد مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

آبادی میں تیز اضافے پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ فکری نشست کے دوران صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا خاندانی منصوبہ بندی پر رائے عامہ ہموار کرنے ، رویوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ٹیلی ویژن ٹاک شوز ، ڈرامہ سیریلز میں آبادی کے مسئلے پر توجہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

صدر مملک کا کہنا تھا کہ آبادی کے مناسب انتظام کیلئے پارلیمانی ارکان کے فعال کردار ، پختہ سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ عوامی آگاہی کیلئے آبادی میں اضافے پر پارلیمانی کاکس کی کاروائی کو مناسب طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

مسٹر پریزیڈنٹ نے ہدایت کی کہ میڈیا پبلک سروس پیغامات کے ذریعے ملک میں آبادی کی تشویشناک شرح کے بارے میں بیداری پیدا کرے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنے کی ضروت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام زور دیتا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں۔ بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانے سے بچوں میں ذہنی و جسمانی کمزوری ، غذائیت کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر علوی کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافےسے نئی نسل کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رہنمائی کی کمی ، مانع حمل مصنوعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں 40 لاکھ ان چاہے حمل ہوتے ہیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری ، نوشین حامد کی آبادی کے انتظام سے متعلق پالیسی سازی پر پارلیمانی کاکس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

میڈیا کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نشست کے دوران صدر نے میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button