پاکستانی خبریں

کوویڈ 19 کے بعد پیش خدمت ہےکوویڈ 18

خلیج اردو

20 نومبر 2020
لاہور: پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر عروج پر ہے۔ وباء کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ملک میں جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگائی ہے۔

اس سلسے میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ماسک آپ کو کورونا وائرس سے تحفظ دیتا ہے لیکن ساتھ میں مریم نواز نے اسے سیاسی رنگ دیتے ہوئے جو ماسک پہنا ہے اس پر شیر کا نشان ہے اور لکھا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

مریم نواز نے لکھا ہے کہ جہاں ماسک کوویڈ 19 سے بچاؤ کو ممکن بناتا ہے وہاں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آپ کو کوویڈ 18 سے بچاتا ہے اور ہم ممکن بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

انہوں نے ممکنہ طور پر کوویڈ 18 سے 2018 کے عام انتخابات لیے ہیں جس میں شکست کے بعد مسلم لیگ نے انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور اس کے بعد ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی اور سول بالادستی کا نعرہ لگایا اور عوام کے ووٹ کو عزت دینے کا وعدہ کیا۔

مسلم لیگ ن یہ تائثر دے رہی ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بلادستی اور عسکری اداروں کی جانب سے سیاسی عمل میں عدم مداخلت کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہو جس کیلئے وہ مختلف جلسے کر گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button