پاکستانی خبریں

آج کوے کا یوم وفات ہے، یہ کوا اتنا خاص کیوں ہے کہ ٹویٹر پر ان کی وفات کو لے کر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے

خلیج اردو
26 فروری 2021
اسلام آباد : پاکستان میں اس وقت سوشل میڈیا پر کوے کا یوم وفات کے نام سے ٹویٹر پر ٹرینڈ جاری ہے جس میں #CrowMurderDay کے ساتھ لوگ میمز ٹویٹ کررہے ہیں۔

ان ٹویٹس کو پڑھ کر لگ رہا ہے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین 26 فروری کو بھارتی ایئرفورس کی جانب سے پاکستان میں ایئر سٹرائیک کرنے کی کوشش میں بالا کوٹ کے مقام پر ایک کوے کو ہلاک کیا گیا تھا۔

بھارتی ایئر فورسز نے پاکستان کے حدود میں داخل ہوکر بالاکوٹ کے مقام پر جنگلات میں بمباری کی کوشش کی تھی جس سے چند درخت تباہ ہوئے تھے اور ایک کوا ہلاک ہوا تھا۔

اس کے بعد بھارتی حکام اور میڈیا نے دعوٰی کیا کہ پاکستان کے حدود میں داخل ہوکر ہم نے جیش محمد کا کیمپ تباہ کیا ۔ بھارت کی جانب سے اس کا خوب چرچا ہوا لیکن پھر وقت آیا پاکستان کا جب اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی فضائی خلاف ورزی کا ہماری پسند کے مقام اور وقت کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

اس کے بعد پاکستان کی ایئرفورس نے 27 فروری کو بھارتی ایئرفورس کے دو جہاز گرائے اور ایک پائلٹ ابھینندن کو زندہ گرفتار کیا جسے بعد میں جزبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی حکومت نے واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button