پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ایکسپو دبئی کے شروعات سے اب تک پاکستانی کمپنیوں نے درجنوں معاہدے کیے ہیں ، پاکستانی سفیر

خلیج اردو
کراچی : پاکستانی سفیر برائے یو اے ای نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں نے ایکسپو 2020 کے شروعات سے اب تک درجنوں معاہدے کیے ہیں۔

پاکستان سمیت مختلف 200 ممالک سے آنے والے اس میگا ایونٹ کو میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کرونا وائرس کے بعد سے ابتک کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہے جس کا مقصد کاروبار ، سیاحت اور صنعت کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے نے پچھلے سال 9 اکتوبر کو ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا تھا۔ ایکسپو خود یکم اکتوبر سے شروع ہوا تھا جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے کامرس وزیر نے پچھلے سال کہا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں افراد نے پاکستان کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔

یو اے ای میں پاکستان کے افیر افضال محمود نے عرب نیوز کو بتایا کہ اب تک درجنوں ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہیں جو معاونت ، شراکت داری ، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں لگنے والے بازار سے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان کے پویلین میں سرمایہ کاروں کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے کتنے فوائد ہیں۔ ہر مہینہ پاکستان کے کسی ایک صوبہ کے رنگوں کو نمایاں کیا جاتا ہے کہ وہاں کہ ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے۔

سفیر نے بتایا کہ پاکستان کی صوبائی اور وفاقی حکومتیں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع دے رہے ہیں جن میں توانائی ، انفراسٹرکچر ، تعمیری شعبہ ، ہاؤسنگ اور سیاحت جیسے سیکٹرز شامل ہیں۔ انہون نے بتایا کہ پاکستان کا سفارتخانہ اور قونصل جنرل پاکستانی کمیونٹی سے تعاون میں پیش پیش ہے۔

پچھلے سال ، سندھ کی حکومت نے سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس دبئی میں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ برادر گیس نے فیصل آباد میں خصوصی معاشی زونز میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

امارات کیلئے سفیر افغال محمود نے کہا کہ خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ایکسپو کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت تیار کیے جانے والے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے خصوصی پیشکشوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلیجی خطے اور اس سے باہر بڑی تعداد میں کمپنیوں کو کررہے ہیں۔ اس کیلئے پاکستان پویلین اور متحدہ عرب امارات کے دیگر مقامات پر نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button