پاکستانی خبریں

سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹنے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے بحالی کے کاموں میں مشکل پیش آئی لیکن اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، صادق سنجرانی

خلیج اردو

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متائثرہ اضلاع کا دورہ کیا۔ جیکب آباد، جعفرآباد اور نصیرآباد جاکر امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین  کے ساتھ یکجحتی کا اظہار کیا۔

 

چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور متاثرین کی ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کےلئے ہدایت جاری کی۔

 

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے تباہی کا پیمانہ بہت وسیع ہے۔ تمام ادارے متاثرین کی مشکلات میں کمی کےلیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

 

مسٹر سنجرانی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر سڑکیں اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا۔متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

 

چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ، سعودی عرب، قطر، چین ،آذربائیجان اور خاص طور پر ترکیہ کی حکومت نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پوری دنیا سے مدد کی کوششیں جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button