پاکستانی خبریں

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
14 اپریل 2021
اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے مذہبی شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب سیکورٹی اہلکاروں نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے کارکنان سے سڑک کو خالی کیا۔ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگائی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ختم نبوت پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل کے قریب ہے کوئی ایک پارٹی اس کی چوکیدار نہیں ہو سکتی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کرنے کیلئے تیار تھے لیکن ٹی ایل پی ایسا مسودہ لانا چاہتی تھی جس سے انتہا پسندی کا تاثر ابھرتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہمارا گرفتاری کا ورنٹ جاری ہوتا ہے تو ہمیں قانون کے مطابق پابندی ہوتی ہے کہ اس کا لحاظ کریں نہ کہ اپنے ہم نواؤں سے کہیں کہ وہ آکر سڑک کو بند کریں۔

تحریک لبیک پاکستان کا پچھلے سال نومبر سے مطالبہ ہے کہ حکومت فرانس کے سفیر کو ملک بدر کریں۔ یہ راولپنڈی میں ایک دھرنے کے بعد ہوا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button