پاکستانی خبریںکرنسی ایکسچینج

پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ، کیا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کا یہ صحیح وقت ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

منگل کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں ایک سال کے دوران سے زیادہ اضافہ ہوا۔

منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قیمت 157 اشاریہ 7 روپے رہی۔ جبکہ ایک یو اے ای درہم کی قیمت 42 اشاریہ 68  روپے رہی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ترسیلات زر کے بہاؤ میں اضافے اور برآمدات میں اضافے کی بدولت ہو رہا ہے۔ اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر 20 اشاریہ 2 ارب ڈالر پر مستحکم ہیں۔

پاکستان کے اسٹٰیٹ بینک کے مطابق فروری میں بیرون ملک سے ورکرز کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر مسلسل 9ویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد  رہے۔ جکبہ فروری 2021 میں ورکرز کی جانب سے اپنے وطن بھیجی گئی رقم 2 اشاریہ 26 ارب ڈالر رہی اور یہ رقم گزشتہ سال فروری کے مہینے کے مقابلے میں 24 اشاریہ 2 فیصد زیادہ ہے۔

کرنسی سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سے پاکستان میں غیر ملکی کرنسی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کیئے گئے روشن ڈٰیجیٹل اکاؤنٹ میں اس وقت 100 ممالک سے تقریبا 671 ملین ڈالر جمع کروائے جا چکے ہیں۔ خیال کیا جا رہا کہ یہ رقم اس سال کے آخر تک 1 اشاریہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

اورینئٹ ایکسچینج کے سی ای او راجیو کا کہنا ہے کہ پاکستان روپے کی قدر میں اضافے کی ایک اور بڑی وجہ سے اسٹٰیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button