متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کریڈٹ کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں انتباہی ایس ایم ایس بھیجنے والا جیل منتقل

خلیج اردو
16 مارچ 2021
دبئی : دبئی فوجداری عدالت نے 32 سالہ ایشیائی باشندے کو دو ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔ سزا کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا ۔ اس غیر ملکی پر سرکاری دستاویزات میں جعل سازی اور بینک کے صارفین اور ٹیلی مواصلات کمپنی کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیلی مواصلات کمپنی کو کافی زیادہ شکایات ملیں تھیں کہ ان کے صارفین کے خفیہ نمبرز آؤٹ ہوتے رہے ہیں۔

ملزم نے متاثرہ افراد کو وارننگ والے پیغامات بھیجے جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بینک کارڈ معطل کردیئے گئے ہیں۔ اپنا خفیہ ذاتی شناختی نمبر (پن) شیئر کرکے اپنے کارڈ کی تجدید کرائیں۔

ایک گواہ جو ٹیلی کام کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ میں کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے ، نے گواہی دی کہ اس فراڈ کی نوعیت کا پتہ لگانے کیلئے اندرونی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک گینگ نے سرکاری دستاویزات کو جعلی بنا دیا تھا تاکہ یہ نظر آسکے کہ وہ کسی فری زون میں کسی کمپنی کا مالک ہے۔ اس فراڈ کیلئے گینگ نے کم سے کم 10 مختلف فون نمبر استعمال کیے۔

گواہ نے یہ بھی گواہی دی کہ ٹیلی کام کمپنی نے جرم کے انکشاف ہوتے ہی ان فون نمبرز سے سروس منقطع کردی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button