پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 13 افراد ہلاک ، کوویڈ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ، نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
عاطف خان خٹک
اسلام آباد: مپاکستان کورونا وائرس سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا کے13مریض ہلاک ہوئے جبکہ مزید 736 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 9ہزار 646مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 9855 کرونا کے ایکٹیو کیسز اب بھی ملک میں ہیں۔

ملک میں 3 لاکھ 26ہزار 216 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 917 ، پنجاب 1 لاکھ 2 ہزار 253کے پی 38886
اسلام آباد میں 18578، گلگت بلتستان 4127، بلوچستان میں 15767 ، اور آزادکشمیر میں کورونا کے 3688 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6715اموات ہو چکی ہیں ۔سندھ میں کورونا کے 2591 پنجاب 2329 ،خیبرپختونخوا 1267، اسلام آباد میں 205 ،بلوچستان 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے85 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27050کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ تاحال 42 لاکھ 4 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناکے 845مریض زیرعلاج ہیں ۔کورونا کے 89 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button