پاکستانی خبریں

جانیے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اپنی ایٹمی تنصیبات سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیوں کرتے ہیں؟

 

خلیج ارددو آن لائن:

پاکستان اور بھارت نے جمعے کے روز ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اپنی جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔

دونوں ملک ہر سال ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اپنی جوہری تنصیبات سے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ کرتے ہیں۔ اور یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے، جس میں طے پایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کریں گے۔

وزارت خارجہ کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس معلومات کا تبادلہ 31 دسبمر 1988 کو دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے معاہدے کے آرٹیکل 2 کے تحت کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ "پاکستان کی جوہری تنصیبات کی معلومات آج صبح 11 بجے وزارت خارجہ کے دفتر میں انڈین ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی ہے اور اسی طرح ساڑھے 11 بجے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو بھارتی جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے”۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات سے متعلق معلومات کا تبادلہ یکم جنوری 1992 سے مسلسل کیا جا رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button