پاکستانی خبریںعالمی خبریں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

خلیج اردو: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ خادم حسین رضوی آج لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور آج طبعیت خرابی پر انکو لاہور کے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے ۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خادم حسین رضوی کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی خادم حسین رضوی کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے ، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button