پاکستانی خبریں

وفاقی وزیر مراد سعید نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان کے وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پر وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس میں انہوں نے ریحام خان سے بار دنوں میں نوٹس کا تحریری جواب اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مراد سعید نے اپنے نوٹس میں ان کی پارٹی اور حکومت میں کارکردگی کا بھی ذکر کیا ہے اور اس کی تفصیلات بیان کیں ہیں۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے طلباء تنظیم کا بانی صدر رہا اور انہوں نے پورے پاکستان میں انصاف یوتھ ونگ کو منظم کیا۔ مراد سعید نے ججز بحالی تحریک، ڈرون حملوں کے خلاف مہم، دہشت گردی کے خلاف اور دیگر تحریکوں اور عوامی ایشوز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

نوٹس میں بیان کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو 2013 کے انتخابات میں اپنی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے پارٹی ٹکٹ ملا اور ریکارڈ ووٹ کے ساتھ رکن اسمبلی بنا اور پارلیمانی اور سیاسی میدان میں متحرک کردار ادا کیا اور ملک کی سیاست میں نام بنایا۔ اسی طرح 2018 کے انتخابات میں اپنی جماعت کے ٹکٹ پر دوبارہ عوام کا اعتماد ملا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ ستمبر ۲۰۱۸ میں سٹیٹ منسٹر بنے اور حکومت کے وژن کے مطابق پہلے سو دن میں وزارت کے اہداف حاصل کر کے وفاقی وزیر بنے۔

 

ریحام خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے سابقہ فاٹا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کامیاب انتخابی مہم میں اپنی جماعت کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی کا پیغام بہترین انداز میں پہنچایا ۔ حال ہی میں وزارتوں کو دئیے گئے اہداف کی تقریب منعقد ہوئ جس میں مراد سعید کی وزارت کو پہلا نمبر ملا ۸۸ دئیے گئے اہداف کو سو فیصد حاصل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے طے شدہ ظابطہ کار کے تحت پہلا نمبر حاصل کیا۔

 

مراد سعید نے ریحام خان کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ گذشتہ دنوں آپکے مسودہ کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی اور مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے  آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

 

‎نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہو جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئ۔ آپ ۱۴ دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگے ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائے۔

 

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی اٹیچ کئے گئے ہیں اسکی وضاحت بھی مانگی گئ ہے۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپکی تحریر کا نہ صرف حوالہ ہے بلکہ آپ اسکو ریٹویٹ بھی کرتی رہی ہے۔ بارہ دن میں وضاحت اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button