پاکستانی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے نیوی چیف امجد نیازی کو متحدہ عرب امارات کے سب سے اعلی فوجی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

خلیج اردو: پاکستان کے نیول چیف امجد خان نیازی کو آج یہاں حکومت متحدہ عرب امارات نے اپنے اعلیٰ ترین فوجی ایوارڈ سے نواز دیا۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں منعقدہ ایک شاندار ایوارڈ تقریب کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین فوجی تمغے سے نوازا گیا ۔

یہ اعزاز بحریہ کے سربراہ شیخ محمد بن زاید النہیان ، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے امجد خان نیازی کو انکی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور دو برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی یہ میڈل حاصل کرنے والے پہلے نیول چیف ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button