پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اب کرکٹ کا جنون ہوگا 100 فیصد : پاکستان سپر لیگ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

خلیج اردو
اسلام آباد : این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایس ایل میچز میں سو فیصد شائقین سٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے وفاق ، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام عمر کے افراد کو سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہو گی۔ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات اور کرکٹ گرائونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی زمہ دار ہو گی۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button