متحدہ عرب امارات

نئے سال کی خوشیاں اور کرونا : ابوظبہی نے خوبصورت شام کے حوالے سے حفاظتی ضوابط جاری کر دیئے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے ہوٹلوں ، سیاحتی تنظیموں ، ثقافتی اور رنگین تقریبات منعقد کرانے والے وینیوز کیلئے حفاظتی پروٹوکول جاری کیے ہیں۔

ایک مراسلے میں ابوظبہی کے ادارہ برائے ثقافت اور سیاحت ڈی سی ٹی نے نئے سال کی شام کے حوالے سے کہا ہے کہ متعلقہ منیجرز ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مندرجہ زیل ہدایات پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

1. شہری گرین پاس پروٹوکول خیال رکھتے ہوئے کرونا کے ویکسین شدہ رہائشیوں اور مہمانوں کے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس 14 دنوں کیلئے فعال ہو جاتا ہے۔

2. اس بات کو یقینی بنائیں کہ شرکاء کے پاس منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہہو جو ٹیسٹ انہوں نے زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے کرایا ہو۔

3. ابوظبہی میں داخلے کے پوائنٹس پر ای ڈی ای ڈیوئسز سے ٹیسٹ اور درجہ حرارت کی اسکریننگ کرائی جائے۔

4. عوام لازمی ماسک پہنے اور ادارے اسے یقینی بنائیں۔
5. تقریب والی جگہ کو 60 فیصد سے زیادہ صلاحیت پر چلایا جائے۔

 

6. کرونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عوام ڈیڑھ میٹر کی جسمانی دوری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

7. ایک ہی خاندان کے افراد کو جسمانی دوری کی ضرورت کے بغیر ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

8. اپنے ملازمین اور دیگر مہمانوں کیلئے انٹری کرنے اور واپس جانے کے عمل کی وضاحت کریں۔

9. شرکاء کو سینیٹائزر فراہم کریں۔

10. سنیٹائزیشن کو باقاعدہ بنائیں۔
11. ان گائیڈلائنز پر عمل درآمد کیلئے اپنے اداروں میں خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button