پاکستانی خبریں

اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کا معاملہ،لاہورہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

لاہورہائی کورٹ نے اوورسیزپاکستانیوں کوبلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کے حق کے کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے

لاہور ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری سلیمان شبیر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نےسرکاری وکیل کے دلائل کی مزید مہلت مانگنے پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دئیے کہ اتنا اہم نوعیت کا معاملہ ہے مگر کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دئیے کہ کیوں نہ عدالت وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی پنجاب کو طلب کرے تاہم کم ازکم وزیراعظم پاکستان جب بیرون ملک دورے پر جائیں تو اوورسیز پاکستانی ان سے سوال کرے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ ملین ڈالرزبھیجتےہیں اوران کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ حکم عدولی ہوئی تووزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کو طلب کروں گا۔
درخواست گزارکےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئین کےتحت حق رائےدہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اوورسیز پاکستانیوں کوبلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button