پاکستانی خبریں

پاکستان میں ہندوؤں کا مندر گرانے کے واقع میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے ہجوم کی جانب سے ہندوؤں کا مندر گراے جانے اور آگ لگائے جانے کے واقع کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مندر کے پی کے صوبے کی کرک ڈسٹرکٹ کے ایک قصبے میں بدھ کے روز گرایا گیا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات کے وقت چھاپے مارتے ہوئے اس واقع میں ملوث افراد میں سے 14 کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہجوم کو مندر کو گرانے کے لیے اکسانے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے مزید کاروائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ حکام کی جانب سے ہندو برادری کو اپنے مندر کی تزیئن و آرائش کی اجازت دی گئی تھی۔

موقعے پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ہجوم کی سربراہی مقامی مذہبی تنظیم جمیعت علما اسلام کے مقامی مولوی کر رہے تھے۔

تاہم، پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری نے اس حملے کو فرقہ واریت کو فروغ دینے کے لیے ایک سازش قرار دیا ہے۔

انہوں ٹوئیٹر پر لکھا کہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں کی اسلام میں اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اور اقلیتوں کی مذہبی آزادی کی حفاظت ہمارا مذہبی، آئینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button